Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی 15 ماہ کے بیٹے کے ساتھ خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خاتون کی 15 ماہ کے بیٹے کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ادی پٹلہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر اپنے 15 ماہ کے لڑکے کا قتل کردیا اور خودکشی کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ کوٹی سومیہ جو راجنا گوڑہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے اپنے 15 ماہ کے لڑکے کوٹی کا قتل کردیا ۔لڑکے کو پانی کے سمپ میں ڈالنے کے بعد اس نے خود پانی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ خاتون نے پانی کے سمپ میں خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ خاتون نے لو میاریج کیا تھا ۔ تاہم جس سے لڑکا تولد ہوا تھا خاتون کے سسرالی رشتہ دار اور شوہر اس کی ہراسانں و پریشان کرنے لگے تھے ۔ زائد  از 10 لاکھ روپئے جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور اذیت پہونچائی جارہی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT