Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار خواتین کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہمایوں نگر اور میاں پور پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ سنتوشی جو 8 ماہ کی دلہن تھی، اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ یہ خاتون شوہر کی ہراسانی سے تنگ آ چکی تھی۔ خاتون کے بھائی نے ہمایوں نگر پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کروائی ہے۔ سنتوشی کی شادی فروری سال 2017ء میں سنتوش سے ہوئی تھی جو ہمایوں نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ یہ شخص نشہ کی حالت میں مکان پہنچ کر اپنی بیوی کو ہراساں و پریشان کرتا تھا اور زائد جہیز کیلئے اپنی بیوی کو تنگ کررہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ میاں پور پولیس کے مطابق 24 سالہ سمپورنا جو میاں پور علاقہ کے ساکن شخص شیکھر کی بیوی تھی۔ زائد جہیز کیلئے ہراسانی اور اذیت رسانی سے تنگ آ کر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT