Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /8 مئی ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے علاقہ عنبرپیٹ اور عابڈس میں پیش آئے جہیز ہراسانی واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ سندھیا رانی جو ایم فارمس کی طالبہ تھی ۔ عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن ناگیش کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی جنوری 2013 میں ہوئی تھی اور دونوں نے پسند کی شادی کی تھی ۔ گذشتہ 4 ماہ سے اس خاتون کو شوہر اور ساس کی جانب سے زائد جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ عابڈس پولیس کے مطابق 32 سالہ سونالی جین جو کنگ کوٹھی علاقہ کے ساکن وکاس چند جین کی بیوی تھی ۔ اس نے کل رات جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT