Thursday , December 13 2018

جہیز ہراسانی کے ذریعہ خاتون کو خود کشی کے لیے مجبور کرنے والا فوجی میجر گرفتار

متوفیہ ریڈیوجاکی سندھیا کی بہن کی شکایت پر بلارم پولیس کی کارروائی
حیدرـآباد۔ /3 مئی، ( سیاست نیوز) ریڈیو جاکی سندھیا کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کرنے اور خودکشی پر مجبور کرنے کے ایک واقعہ میں بلارم پولیس نے فوج کے میجر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب فوج کے میجر وائیبھو وشال سے سندھیا کی شادی 22 سپٹمبر سال 2015 میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی فوجی میجر اپنی بیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا اس ہراسانی میں میجر کی ماں آشا سنگھ اور بہن میگھا رائے بھی شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے دلبرداشتہ سندھیا نے 18اپریل کو اپنے کوارٹر نمبر 526 بلارم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ریڈیو جاکی سندھیا کی بہن اوما کی شکایت پر بلارم پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا تھا لیکن فوجی میجر وائیبھو وشال دواخانہ میں شریک ہوگیا تھا۔ فوجی عہدیداروں نے وشال کو بلارم پولیس کے حوالے کردیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ اس کیس میں سندھیا کے سسرالی رشتہ دار ہنوز مفرور ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT