Saturday , December 15 2018

جیا بچن کو اسکریننگ میں بلانے سے گھبراتے ہیں : کرن جوہر

ممبئی،22نومبر(سیاست ڈاٹ کام)مشہور فلم ساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ جیا بچن کو فلموں کی اسکریننگ میں بلانے سے گھبراتے ہیں۔ ساون کے آڈیو شو’ ٹیک 2ود انوپما اینڈ راجیو’میں شامل ہوئے کرن جوہر نے اپنے کریئر کے بارے میں کئی باتیں بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ جیا بچن کو فلموں کی اسکریننگ میں بلانے سے گھبراتے ہیں۔یہ ڈر کرن کو ان کے ہمیشہ سچ بولنے کی عادت سے لگتا ہے ۔جیا بچن ان لوگوں میں سے ہیں،جو کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتیں اور ان کی اس عادت وہ گھبراتے ہیں۔ کرن جوہر نے کہا،’فلم انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں،جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے ۔مثال کے طورپر جیا بچن کو دیکھ لیجئے ۔کرن نے کہا کہ انہیں فلم کی اسکریننگ پر بلانا خطرناک ہوتا ہے ،کیونکہ وہ اپنی رائے براہ راست طورپر سچ بول کر دیتی ہیں۔
اگر آپ جیا بچن کو اپنی کی اسکریننگ کے لئے بلا رہے ہیں،تو ان کا ردعمل سننے کے لئے آپ کو تیار رہنا چاہئے ۔وہ مجھ سے کہتی ہیں کرن میں تمہاری فلم کی اسکریننگ میں نہیں آؤں گی،کیونکہ میں تم سے جھوٹ نہیں بول سکتی۔اگر مجھے تمہاری فلم پسند نہیں آئی تو میں کہہ دوں گی اور یہ بات تمہیں مایوس کردے گی۔”

TOPPOPULARRECENT