Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / جیا خان کو خودکشی پر مجبور کرنے کا اداکار سورج پنچولی پر فرد جرم عائد

جیا خان کو خودکشی پر مجبور کرنے کا اداکار سورج پنچولی پر فرد جرم عائد

ممبئی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی نے اپنی محبوبہ ماڈل سے اداکارہ بننے والی جیا خان کو 2013ء میں خودکشی کرنے کیلئے مجبور کیا تھا۔ تحقیقاتی محکمہ سی بی آئی نے آج سورج پنچولی پر خصوصی عدالت کے اجلاس میں فردجرم عائد کردیا۔ اس نے جیا خان سے جھوٹے وعدے کئے تھے اور ایک سال تک اس کے ساتھ جذباتی تعلقات رکھے تھے۔ ملزم نے جیاخان کو بعدازاں خودکشی کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ چنانچہ وہ خودکشی میں مدد دینے کیلئے سزاء کا مستحق ہے۔ فیس بک کے ذریعہ ستمبر 2012ء میں جیا اور سورج نے تعلقات قائم کئے تھے جو 3 جون 2013ء کو جیا خان کی موت پر اختتام پذیر ہے۔

TOPPOPULARRECENT