Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / جیب کاٹنے والا سارق رنگے ہاتھوں گرفتار

جیب کاٹنے والا سارق رنگے ہاتھوں گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 ڈسمبر (سیاست نیوز) افضل گنج پولیس کے کرائم اسٹاف نے جیب کاٹنے اور سرقہ میں ملوث ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ اظہر عرف منا ساکن کشن باغ کو افضل گنج پٹرولنگ پارٹی نے کل اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب مذکورہ نوجوان سنٹرل بس اسٹیشن سے بس میں سفر کرنے والے پاسنجر سائی کرن کی جیپ کاٹنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی عوام نے اظہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور اسے پولیس پٹرولنگ پارٹی کے حوالے کردیا ۔ افضل گنج پولیس کے کرائم اسٹاف نے اظہر کی تفتیش کی اور اس کے قبضے سے 40 ہزار مالیتی 4  موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ پتہ لگا ہے کہ اظہر کو سابق میں میرچوک حسینی علم پولیس نے بھی سرقہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT