Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / جیب کتروں کی ٹولی گرفتار۔ نقد رقم اور موبائیل فون ضبط

جیب کتروں کی ٹولی گرفتار۔ نقد رقم اور موبائیل فون ضبط

حیدرآباد ۔ /23 مئی (سیاست نیوز) چلکل گوڑہ پولیس نے جیب کتروں کی ایک ٹولی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ نیلور کلیان کرشنا اور اسکے ساتھی 21 سالہ جی نریش جن کا تعلق وجئے واڑہ سے ہے 2001 ء میں روزگار کی تلاش میں شہر منتقل ہوئے اور یہاں شادی خانوں میں ملازمت کرنے لگے ۔ فٹ پاتھ پر محو خواب افراد کے پرس اور رقومات کا سرقہ کرنے لگے ۔ اسی طرح وہ سکندرآباد اسٹیشن پر وارداتیں انجام دینے لگے اور جیب کترنے کے واقعات میں ملوث ہوئے ۔ پولیس نے دونوں کے قبضے سے 25 ہزار روپئے نقد اور ایک موبائیل فون ضبط کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT