Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جیب کتروں کی ٹولی گرفتار ، اسمارٹ فونس اور نقد رقم برآمد

جیب کتروں کی ٹولی گرفتار ، اسمارٹ فونس اور نقد رقم برآمد

حیدرآباد۔ 24 اکتوبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے جیب کتروں کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ اسمارٹ فونس اور نقد رقم برآمد کرلی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ20 سالہ ایم راجو اور جی یسو آر ٹی سی بسوں میں سفر کرتے ہوئے مسافرین کی جیب سے اسمارٹ فونس کا سرقہ کرلیا کرتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیب کتروں کی یہ ٹولی دلسکھ نگر تا گچی باؤلی اور لنگم پلی تک سفر کرنے والے مسافرین کے قیمتی موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا کرتے تھے اور بعدازاں مسروقہ موبائیل فونس کو عام مارکٹس میں فروخت کردیتے تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 70 اسمارٹ موبائیل فونس جن کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے اور متاثرہ افراد کو آج موبائیل فونس حوالے کردیئے۔ اسی طرح پولیس نے ایک کار ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا جس نے اپنے مالک کے 71,000 روپئے کا سرقہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT