Thursday , December 13 2018

جیب کتروں کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /9 فبروری (سیاست نیوز) آٹو پاسنجرس کے بھیس میں مسافرین کے قیمتی موبائیل فونس کے سرقہ میں ملوث 6 رکنی جیب کتروں کی ایک ٹولی کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شیخ شوکت ، 30 سالہ سید اسد ، 23 سالہ محمد مجید ، 27 سالہ بابا اسمعیل خان ، 20 سالہ سید خلیق اور 24 سالہ شیخ وسیم اکرم جو آپس میں دوست ہیں اور پرتعیش زندگی کے عادی ہیں ۔ مذکورہ ملزمین آٹو ڈرائیورس اور پاسنجرس کے بھیس میں گھومتے ہوئے آٹو میں سوار مسافرین کی توجہ ہٹاکر ان کے قیمتی موبائیل فونس کا سرقہ کرلیا کرتے تھے اور بعد ازاں ان موبائیل فونس کو فروخت کردیا کرتے تھے ۔ ٹاسک فورس پولیس نے اس ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 17 مسروقہ قیمتی موبائیل فون جن کی مالیت 3 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا اور انہیں افضل گنج پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT