Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / جیب کتروں کی پانچ رکنی ٹولی گرفتار

جیب کتروں کی پانچ رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں میں آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قیمتی موبائل فونس کے سرقہ میں ملوث پانچ رکنی جیب کتروں کی ٹولی کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ محمد یوسف عرف کلچن یوسف جو آصف نگر پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر ہے اپنے ساتھیوں سید نور عرف سید بعم روڈی شیٹر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن محمد ذاکر علی ، محمد شہنشاہ اور سید اسلم کی مدد سے آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے مسافرین کے قیمتی موبائل فونس کا سرقہ کرکے انہیں فوری ٹھکانے لگایا کرتے تھے ۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ محمد یوسف جو سال 2002 سے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے اپنی ٹولی کی مدد سے علاقہ مہدی پٹنم ، ہمایوں نگر ، پنجہ گٹہ ، بنجارہ ہلز ، امیرپیٹ ، ایس آر نگر اور لکڑی کا پل علاقوں میں آر ٹی سی بسوں میں مسافرین کے بھیس میں سوار ہوکر بڑی چالاکی سے موبائل فونس کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ یوسف اپنی ٹولی کے ارکان سے مسروقہ موبائل فونس حاصل کرنے کے بعد انہیں فروخت کردیا کرتا تھا اور بعد ازاں انہیں معاوضہ دیا کرتا تھا ۔ پولیس نے مذکورہ جیب کتروں کے علاوہ مسروقہ موبائل فون خریدنے والے شیخ واجد ساکن چنتل میٹ راجندر نگر اور سلطان بن محمد ساکن تالاب کٹہ جو جگدیش مارکٹ میں موبائل فون کی دکان چلاتا ہے کے قبضہ سے 10 قیمتی موبائل فونس جن کی مالیت 2.5 لاکھ ہے برآمد کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT