Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / جیتو۔ حنا جوڑی کو مکسڈ ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل

جیتو۔ حنا جوڑی کو مکسڈ ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل

نئی دہلی24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے جیتو رائے اور حنا سدھونے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ فائنل کے پہلے دن 10 میٹر ایئر پستول مکسڈ ٹیم مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔کامن ویلتھ اور ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے جیتو اور گزشتہ کامن ویلتھ گیم میں گولڈ میڈل کی فاتح حنا کے ایک ساتھ مکسڈ ٹیم مقابلے میں یہ تیسرا گولڈ میڈل بھی ہے ۔ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں یہ ان کا پہلا مکسڈ گولڈ میڈل ہے ۔مکسڈ ٹیم مقابلوں کو ورلڈکپ میں باضابطہ طور پر پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے جبکہ پہلے اسے صرف تجربے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ نشانے بازی کے مکسڈ ٹیم مقابلے اب ٹوکیو اولمپک 2020 میں بھی پہلی مرتبہ منعقد کئے جائیں گے ۔جیتو اور حنا نے مکسڈ ٹیم مقابلے کے فائنل کے لئے فہرست میں پہلے مقام پر رہتے ہوئے آسانی سے کوالیفائی کیا تھا اور فائنل میں 483.4 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ کیا جبکہ فرانس دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ چین کو مقابلے برونز میڈل حاصل ہوا ہے۔پانچ ٹیموں کے فائنل میں حنا۔ جیتو کی ہندوستانی ٹیم نے کل 483.4 کا اسکور کیا جبکہ دوسرے مقام والی فرانس کی ٹیم نے 481.1 اور تیسرے مقام کے فاتح چین نے 418.2 کا اسکور بنایا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کو شروع میں بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے پانچ شاٹس کے بعد وہ تیسرے مقام پر چلیگئے جبکہ فرانس پہلے اور چین دوسرے نمبر پر رہے ۔دوسری سیریز کے بعد بھی یہی صورتحال برقرار رہی لیکن حنا۔ جیتو نے تیسری سیریز میں اس حالت کو بدلتے ہوئے چین کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا مقام حاصل کرلیا۔ اس کے بعد میزبان ہندوستان اور پہلے مقام پر فرانس کے درمیان سخت مقابلہ شروع ہوا۔

TOPPOPULARRECENT