Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / جیتو وگھانی گجرات بی جے پی کے نئے صدر

جیتو وگھانی گجرات بی جے پی کے نئے صدر

نئی دہلی۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے جیتو وگھانی کو پارٹی کی گجرات شاخ کاصدر مقرر کیا ہے ۔ایک سرکاری بیان کے مطابق مسٹر وگھانی کو مسٹر وجے روپانی کی جگہ صدر بنایا گیا ہے ۔مسٹر روپانی نے 7 اگست کو ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیاتھا ۔مسٹر وگھانی بہاؤ نگر اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں ۔

 

مویشیوں کے چار اسمگلر گرفتار
سدھارتھ ۔10اگست (سیاست ڈاٹ کام)  اترپردیش میں سدھارتھ کے بھوني گنج علاقے میں پولیس نے مویشیوں کے چار اسمگلروں کوپکڑ کر ان کے قبضے سے ممنوعہ چھ مویشی برآمد کئے ہیں۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بہرائچ-بستی روڈ پر دھنکھرپور چوراہے کے پاس کل رات چیکنگ کے دوران پولیس نے چار مویشی اسمگلروںکو گرفتار کرلیا۔ ان میں بھیٹي گاؤں کے رہنے والے فاروق اور شاکر، بلرام پور کے والٹرگنج علاقے کے رحیم اور سدھارتھ نگر علاقے کے بھواني گنج علاقے کے صدام شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT