Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / جیتے کوئی بھی ، دلت بنے گا صدرجمہوریہ :مایاوتی

جیتے کوئی بھی ، دلت بنے گا صدرجمہوریہ :مایاوتی

نئی دہلی17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے صدارتی انتخابات میں برسرِاقتدار اور اپوزیشن کی طرف سے دلت کو اپنا اپنا امیدوار بنائے جانے کے واقعہ کو اپنی پارٹی اور نظریات کی جیت بتایا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کرنے سے قبل نامہ نگاروں سے کہا کہ صدر کے عہدے کے دونوں امیدوار دلت ہیں اور یہ بی ایس پی اور اس کے نظریہ کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا، ”کون جیتتا ہے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، صدرجمہوریہ دلت ہی بنے گا۔ یہ ہماری پارٹی اور نظریے کی بڑی جیت ہے ۔”بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد نے بہار کے سابق گورنر رام ناتھ کوونداور کانگریس کی قیادت میں ترقی پسند اتحاد (یوپی اے )نے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا ہے ۔ یہ دونوں رہنما دلت سماج سے ہیں۔ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ ملک کے اعلی ترین عہدے ‘صدر ‘کے لیے دونوں امیدوار دلت ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT