Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / جیت کر کیوی قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے : گرانٹ ایلیٹ

جیت کر کیوی قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے : گرانٹ ایلیٹ

آکلینڈ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ ٹیم کے بلے باز گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ وہ فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں گے اور اپنے ملک و قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں حریف کوئی بھی ہو، اس سے غرض نہیں ہے تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز

آکلینڈ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ ٹیم کے بلے باز گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ وہ فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں گے اور اپنے ملک و قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں حریف کوئی بھی ہو، اس سے غرض نہیں ہے تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں دبائو کے باوجود اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانا باعث فخر لمحہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 1992ء سے ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے تھے اور ’’میں اس بات پر خوش ہوں ہے کہ میری اننگز ٹیم کی جیت کے کام آئی اور میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی اننگز کو کبھی نہیں بھلا سکتا‘‘۔ ایلیٹ نے پروٹیز کے خلاف سیمی فائنل میں ڈیل اسٹین کو آخری اوور کی پانچویں گیند پر شاندار چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک رسائی دلوائی تھی اور وہ سیمی فائنل میں 84 رنز بنا کر ناقابل شکست بھی رہے تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اپنے ملک کیلئے کچھ کروں اور یقیناً مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری سیمی فائنل اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی‘‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’فائنل میں بھی میری کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کروں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT