Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / جیسی کرنی ویسی بھرنی سعودی شہری نے ماں کو چھوڑ دیا، بیوی نے اسے چھوڑ دیا

جیسی کرنی ویسی بھرنی سعودی شہری نے ماں کو چھوڑ دیا، بیوی نے اسے چھوڑ دیا

جدہ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی شہری کو اُس وقت دھکہ لگا جب اس کی بیوی خلع کیلئے عدالت سے رجوع ہوئی جبکہ اس کا شوہر بیوی کی ہر خواہش پوری کرتا تھا۔ عدالت میں بیوی نے اعتراض کیا کہ اس کا شوہر اس کا بہت خیال رکھتا تھا اور اس کی کسی بھی خواہش اس کے شوہر نے رد نہیں کیا، بیرونی دوروں بھی کرائے، جب جج نے خلع کی اپیل کی وجہ دریافت کی تو خاتون نے جواب دیا کہ میں اس شخص پر بھروسہ نہیں کرسکتی جب اپنی بیوی کیلئے سب کچھ کرنے کیلئے تو تیار ہے لیکن اپنی ماں کیلئے تھوڑی بھی ہمدردی نہیں رکھتا۔ اس نے مزید کہا کہ یہ شخص ہرگز بہتر نہیں ہوسکتا جس کی خود کی ماں اس پر بھروسہ نہیں کرسکتی۔ مستقبل میں وہ مجھے کبھی بھی دھوکہ دے سکتا ہے۔ اس نے اپنی ماں کو چھوڑ دیا ہے لہذا میں اس شخص کو پسند نہیں کرتی جب اپنی ماں کا خیال نہیں رکھتا۔ جج نے خاتون کو خلع کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے کہ ایک شخص اپنے خاندان کو خاص طور پر ماں سے ضعیفی میں ترک تعلق کرلے۔ جج نے یہ بھی کہا کہ اس شخص کی بیوی اس لئے خوش نہیں ہے کہ اس نے جنم دینے والی ماں کی عزت نہیں کی اور بیوی کے ناز اُٹھائے۔

TOPPOPULARRECENT