Thursday , July 19 2018
Home / دنیا / جیش الاسلام بات چیت کا خواہاں

جیش الاسلام بات چیت کا خواہاں

بیروت۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی باغی گروپ جیش الاسلام نے دمشق کے قریب ڈوما شہر پر قبضے کے تنازعہ کو لے کر پرامن معاہدے کیلئے روس کے ساتھ بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔تنظیم کے سیاسی افسر محمد الوش نے کل کہا کہ ان کی تنظیم روس کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتی۔ اس نے کہا’’ہم دروازے بند نہیں کرنا چاہتے ہیں جس سے شہریوں کی خونریزی کو روکا جا سکتا ہے اور پرامن حالات تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے ‘‘۔ ڈوما میں جیش الاسلام کے فوجی ترجمان نے کہا کہ تنظیم کے آرٹلری اور راکٹ بریگیڈ نے بشارالاسد کے جنگجوؤں اور ان کے ساتھی روسی جنگی طیاروں کے ذریعہ کئے گئے قتل عام کے جواب میں سرکاری فورسز کو نشانہ بنایا تھا۔

لبنان کیلئے فرانس کی جانب سے 550 ملین یوروز کی امداد
پیرس۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ روز فرانس نے ایک ڈونر کانفرنس میں لبنان کیلئے 550ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژان ایو لا دریاں کے مطابق اس امداد کا کچھ حصہ عطیہ ہو گا جبکہ بقیہ رقم قرض کے طور پر دی جائے گی اور اس پر سود کی شرح بہت کم ہو گی۔ توقع متعدد سیاسی بحرانوں کی وجہ سے لبنان کی اقتصادی ترقی متاثر ہوئی ہے جبکہ شامی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد بھی اس ملک پر اضافی بوجھ بنی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT