Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / جیش محمد کے خفیہ ٹھکانے بے نقاب کرنے کا دعویٰ

جیش محمد کے خفیہ ٹھکانے بے نقاب کرنے کا دعویٰ

سری نگر 27اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) سیکورٹی فورسز نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نارستان ترال کے جنگلوں میں جیش محمد کے دو بڑے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا۔ جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹس ٹویٹر پر ایک خفیہ ٹھکانے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ نارستان ترال میں جیش محمد کے دو بڑے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگایا گیا۔ تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ نارستان ترال کے جنگلوں میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کا پتہ لگانے کے لئے ریاستی پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (آر آر) نے مذکورہ جنگلی علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران دو بڑے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگایا گیا ہے جہاں سے بھاری مقدار میں کپڑے ، اشیائے خورد ونوش اور دیگر چیزیں برآمد کی گئیں۔ تاہم ہتھیار برآمد نہیں ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT