Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / جیش محمد کے صدر مسعود اظہر دہشت گرد ہیں : مشرف

جیش محمد کے صدر مسعود اظہر دہشت گرد ہیں : مشرف

نئی دہلی ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے جیش محمد کے صدر مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود  اپنے ملک میں بھی بم حملوں میں ملوث ہے ۔تاہم پرویز مشرف نے اس سوال کا واضح جواب نہیں دیا کہ پاکستان چین سے خواہش نہیں کررہا ہے کہ اظہر مسعود کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جائے جیسا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ روزنامہ نیشن سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ کیا چین کو ایسی کسی بات میں ملوث کیا جاسکتا ہے جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ اقوام متحدل کی سلامتی کونسل نے ایک تجویز زیرالتواء ہے کہ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جائے لیکن چین اس میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ انہیں دہشت گرد قرار دینے کیلئے ضروری کافی ثبوت موجود نہیں ہے ۔ مشرف کا یہ بیان آج ٹی وی چیانل پر بھی نشر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت میں جارحیت کا فقدان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT