Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / جیش محمد کے کارکن پولیس تحویل میں

جیش محمد کے کارکن پولیس تحویل میں

نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد جن پر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے رکن ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے اور جنہیں نئی دہلی میں دہشت گرد حملہ کرنے کی سازش رچانے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا، آج 10 دن تک ایک عدالت کی جانب سے پولیس تحویل میں دے دیئے گئے تاکہ تحقیقات کنندے ان سے تفتیش کرسکیں۔ تحقیقات کنندوں نے عدالت سے کہا تھا کہ تفتیش کیلئے انہیں تحویل میں لینا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT