Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / جیلانی قتل کیس کے دو ملزمین گرفتار

جیلانی قتل کیس کے دو ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے جیلانی قتل کیس میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔اے سی پی بنجارہ ہلز مسٹر ادے کمار ریڈی نے بتایا کہ روڈی شیٹر جیلانی کے قتل کیس میں ملوث تین قاتلوں 22سالہ کے آنند آٹو ڈرائیور ساکن بسواتارکا نگر، ار کے راجو 22سالہ اور 24سالہ کے سریدھر ریڈی ساکن بسوا تارکا نگر کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی تھی۔ تینوں قاتلوں نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے نشہ کی حالت میں موجود جیلانی کومبینہ طور پر مزید شراب پلائی اور پارک میں اس کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔ یاد رہے کہ 10اگسٹ کی رات یہ واردات پیش آئی تھی۔ اے سی پی نے اس کیس کو حل کرنے اور قاتلوں کی گرفتاری میں اہم رول ادا کرنے والے کانسٹبل خواجہ ولی الدین کی ستائش کی اور قاتلوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT