Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جیل بھرو احتجاج میں شدت ،این سی پی کا انتباہ

جیل بھرو احتجاج میں شدت ،این سی پی کا انتباہ

ناسک۔15 ستمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے سابق وزیر چھگن بھوجبل نے خبردار کیا ہے کہ قحط سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بی جے پی حکومت فوری اقدامات نہ کرے تو جیل بھرو احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی ۔ انھوں نے ریاستی حکومت سے مویشیوں کیلئے ’’چارہ کیمپ ‘‘ واٹر ٹینکس میں اضافہ ، کسانوں کیلئے قرض اڈوانس اور برقی بلوں کی معافی کا بھی مطالبہ کیا ۔ بھوجبل نے ناسک کے دوارکا سرکل میں جیل بھرو احتجاج کی قیادت کی جہاں ہزاروں این سی پی کارکنوں نے خود کو گرفتاری کے لئے پیش کیا تھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھوجبل نے کہاکہ شمالی مہاراشٹرا میں قحط سالی کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT