Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / جیل جانے کے خوف سے خاتون کی خودسوزی

جیل جانے کے خوف سے خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) جیل جانے کے خوف سے ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ حیات نگر پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ ڈی چامونڈیشوری ساکن عبداللہ پور میٹ نے کل صبح اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کرلی تھی ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ چامونڈیشوری اپنی پڑوسی بھوبنیشوری سے معمولی سے مسئلہ پر بحث ہوئی تھی جس کے بع

حیدرآباد۔ /9 مارچ (سیاست نیوز) جیل جانے کے خوف سے ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ حیات نگر پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ ڈی چامونڈیشوری ساکن عبداللہ پور میٹ نے کل صبح اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کرلی تھی ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ چامونڈیشوری اپنی پڑوسی بھوبنیشوری سے معمولی سے مسئلہ پر بحث ہوئی تھی جس کے بعد اس نے انتہائی اقدام کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بھونیشوری اور دامودھر ریڈی نامی شخص کے درمیان /7 مارچ کو مکان کے مسئلہ پر بحث ہوئی تھی اور متوفی خاتون نے مداخلت کرتے ہوئے مسئلہ کی یکسوئی کی کوشش کی تھی ۔

بھونیشوری نے بعد ازاں چامونڈیشوری اور دیگر کے خلاف حیات نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی اور متوفی سے 2 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا اور ادا نہ کرنے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی ۔ اپنی پڑوسی کی دھمکی سے خوف زدہ خاتون نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے بھونیشوری کے خلاف دفعہ 306 (خودکشی کیلئے اکسانا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT