Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / جیل شعبہ کے لیے 238 جائیدادوں پر تقررات

جیل شعبہ کے لیے 238 جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 9۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے محکمہ داخلہ کو جیل ڈپارٹمنٹ کے تحت 238 جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کو 19 اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ کی جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی گئی ۔ سکریٹری تلنگانہ حکومت این شیو شنکر کے مطابق حکومت نے محکمہ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ اور ملازمین کی ضرورت کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے جیل ڈپارٹمنٹ میں 238 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی ہے۔ یہ تقررات اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ کے ذریعہ انجام دیئے جائیں گے ۔ ان جائیدادوں میں ڈپٹی جیلر 15 ، اسسٹنٹ میٹرن 2 ، وارڈر میل (مرد) 186 اور وارڈر (خاتون) 35 شامل ہیں۔ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ متعلقہ حکام سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تقررات کا عمل شروع کرے گا۔ متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مخلوعہ جائیدادوں سے متعلق تمام تفصیلات رکروٹمنٹ بورڈ میں داخل کرے۔ دوسری طرف 19 اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ تقررات کئے جائیں گے ۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن تقررات سے متعلق تمام قبائل پر عمل آوری کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT