Thursday , July 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جیل عہدیداروں کو عدالت کی نوٹس

جیل عہدیداروں کو عدالت کی نوٹس

قیدی موہن ریڈی کو بغیر اطلاع دواخانہ لے جانے کا شاخسانہ
کریم نگر۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زیر تحقیقات قیدی کے جیل میں محروس ایس آئی غیر مجاز بھاری سودی کاروباری کئی ایک مقدمات میں ملوث موہن ریڈی اور اس کی اہلیہ کو بغیر کسی علم و اطلاع کے جیل عہدیداروں نے نمس دواخانہ لے جاکر قانونی دشواریوں کا بتاکر کے کریم نگر اے سی بی خصوصی عدالت نے کریم نگر ورنگل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس دے دی ہے، سابق اے ایس آئی جی موہن ریڈی ورنگل سنٹرل جیل میں اور اس کی اہلیہ کریم نگر خواتین جیل میں موہن ریڈی کی بیوی نے شکایت کی کہ مجھے گردے سے متعلق مرض ہے اس کی تبدیلی کرنی ہے اس کے لئے میرا شوہر گردہ دینا چاہتا ہے اس کی ہمیں اجازت دی جائے کہتے ہوئے ہائی کورٹ سے درخواست دے کر اجازت مانگی تھی ، اس پر عدالت نے تحقیق کرنے کے بعد ازاں گزشتہ 21کو دونوں قیدیوں کو حیدرآباد میں منتقل کرتے ہوئے طبی جانچ کروانے کیلئے جیل عہدیداروں کو حکم دیا اس لئے انہوں نے نمس کے ڈاکٹر میڈیکل بورڈ قائم کرنے کے بعدجیل سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس عہدیداروں سے مل کر متعلقہ اے سی بی عدالت کو اطلاع دے دی اور نمس کو منتقل کیا ۔ یہ عدالت ہائی کورٹ کے مطابق عمل کیا گیا تھا لیکن جیل عہدیدار پیر کو کریم نگر اے سی بی کورٹ کو کوئی اطلاع نہیں دی اور کریم نگر خواتین جیل سے موہن ریڈی کی بیوی کو نمس پہنچادیا اور ورنگل سے ادھر موہن ریڈی کو لایا ہے اس پر برہم اے سی بی عدالت جج بھاسکر راؤ جیل عہدیداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون تین دن جواب مانگا۔

TOPPOPULARRECENT