Tuesday , December 11 2018

جیل قواعد کو نظر انداز کردینے سے قیدیوں کی فراری

جمشید پور ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل قواعد کے نفاذ میں نگرانکاروں (گارڈس) کوتاہی کے باعث زیر دوران قیدیوں بشمول نکسلائٹس کل ضلع مغربی سنگھم میں چھباس ڈیوژنل جیل سے فرار ہوگئے۔ سینئر پولیس آفیسر نے جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیل کے قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیوٹی پر متعین گارڈس نے جیل کے با

جمشید پور ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل قواعد کے نفاذ میں نگرانکاروں (گارڈس) کوتاہی کے باعث زیر دوران قیدیوں بشمول نکسلائٹس کل ضلع مغربی سنگھم میں چھباس ڈیوژنل جیل سے فرار ہوگئے۔ سینئر پولیس آفیسر نے جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیل کے قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈیوٹی پر متعین گارڈس نے جیل کے باب الداخلہ اور جیل کی ویان کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا تھا جبکہ مقامی عدالت میں قیدیوں کو پیش کرنے کے بعد اس ویان میں انہیںجیل واپس لایا گیا تھا جس کے باعث قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع ملا۔ جیل قواعد (پروسیجر) کے مطابق جیل کے احاطہ میں تمام قیدی داخل ہوجانے کے بعد گارڈس کو مین گیٹ بند کردینا چاہئے جس کے بعد قیدیوں کو ان کی کوٹھریوں تک لے جانے کیلئے چھوٹی گیٹ کھولی جاتی ہے لیکن جس وقت قیدی فرار ہوگئے تھے اس وقت جیل کا باب الداخلہ اور ویان کا دروازہ کھلا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ضلع مغربی سنگھبم مسٹر این کے سنگھ نے بتایا کہ اگرچیکہ قیدیوں کی فراری کا واقعہ بدبختانہ ہے لیکن ڈیوٹی پر متعین دوسرے گارڈس کی فائرنگ میں سی پی آئی( ماؤسٹ) کے دو کمانڈرس کی ہلاکت قابل ستائش ہے۔

TOPPOPULARRECENT