Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جیل میں اصلاحات سے اچھے نتائج برآمد

جیل میں اصلاحات سے اچھے نتائج برآمد

کریم نگر صنعتی جیل میں منعقدہ پروگرام سے کلکٹر و ڈی آئی جی کا خطاب
کریم نگر ۔ 29 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جیلوں میں روبہ عمل اصلاحات کی وجہ سے کافی اچھے نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔ شعبہ جیل ورنگل ڈی آئی جی کیشوا نائیڈو اور ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے ان خیالات کا اظہار ۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں روبہ عمل اصلاحی پروگراموں ‘ نئی نئی اسکیمات کی منصوبہ بندی پر مشاورت کے لئے جیل کے عملے وارڈن کی سطح لیکر جیلر سطح کے عہدیداروں کے لئے ہراساں منظم کئے جانے والے اسٹریٹ 2017 پروگرام کا یہاں ضلعی جیل میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی ورنگل رینج جیل شاخ ڈی آئی جی کیشوا نائیڈو ‘ کلکٹر سرفراز احمد ‘ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی مارکٹنگ عہدیدارپدماوتی نے شرکت کی ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی نے شمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا ۔ ورنگل رینج ڈی آئی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جیلوں میں اصلاحات کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کو مختلف تربیت دی جا کر ان کی تیار کردہ اشیاء کی فروخت سے مالی طور پر جیلوں میں کافی حد تک منفعت بخش نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔ قیدیوں میں بدلاؤ کے لئے مہاپرورتن ودیادائم کے ساتھ پٹرول بینک کے ذریعہ روزگار ایورویدک ویلیج جیسے پروگرام کے اچھے نتائج مل رہے ہیں ۔ جیل کے عملہ نگران کار آفیسر کسی دباؤ کے بغیر فرضی شناسی کام کرتے رہنا چاہئے بعدازاں سرفرازاحمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد جیلوں میں قیدیوں میں تبدیلی لانے کے لئے انقلابی طرز کے پروگرام کی شروعات ہوچکی ہے ۔ جیلوں میں چھوٹی صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جار ہے جس کی وجہ یہاں تربیت پانے والے قیدی جیل سے چھوٹنے کے بعد سماج میں بہتر زندگی گذارنے کی سہولت مل جاتی ہے ۔ ضلع جیل میں صنعتوں کے قیام کے ایک کروڑ روپئے کے آرڈر کے لئے تیار ہیں ۔ سی پی کملاسن ریڈی نے کہا کہ ریٹریٹ طریقہ کا شعبہ قابل ستائش ہے ۔ یونیفارم سرویس میں جیل کے عملے کی خدمت وقت اور محنت طلب ہے ۔ اور عملہ دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات دے رہے ہیں ۔ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

TOPPOPULARRECENT