Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / جیل میں بہت سردی ہے : لالویادو طبلہ بجانے آر جے ڈی صدر کو جج کا مشورہ

جیل میں بہت سردی ہے : لالویادو طبلہ بجانے آر جے ڈی صدر کو جج کا مشورہ

رانچی ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چارہ اسکام میں صدر آر جے ڈی لالو پرساد کی سزاء کی میعاد کا تعین کرنے کیلئے مقدمہ کی سماعت کے دوران جب لیڈر نے جج سے شکایت کی کہ جیل میں بہت سردی ہے، تو جج نے ہنستے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ طبلہ بجائیں۔ خصوصی عدالت قبل ازیں لالو پرساد یادو کی سزاء مدت کا تعین ملتوی کرچکی تھی اور سزاء کی مدت کا اعلان کل کیا جانے والا ہے۔ لالو پرساد یادو اپنی حس مزاح کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ جیل میں بہت سردی ہے۔ سی پی آئی کی خصوصی عدالت کے جج شیوپال سنگھ نے جو مقدمہ کی سماعت کررہے تھے، فوری جواب دیا کہ تب ، آپ طبلہ بجائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT