Monday , June 25 2018
Home / پاکستان / جیل میں لکھوی کی پُرتعیش زندگی ‘ انٹرنیٹ ‘ موبائیل فونس ‘ ٹی وی اور ملاقاتیوں کی سہولتوں کا انکشاف

جیل میں لکھوی کی پُرتعیش زندگی ‘ انٹرنیٹ ‘ موبائیل فونس ‘ ٹی وی اور ملاقاتیوں کی سہولتوں کا انکشاف

اسلام آباد۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکرطیبہ کی کارروائیوں کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی جو 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی ہے جیل میں ایک پُرتعیش زندگی گذار رہے ہیں ۔ ان کی رسائی انٹرنیٹ ‘ موبائیل فون تک ہے اور پاکستان کے تحفظاتی اقدامات کے باوجود جو عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے لکھوی سے کئی افراد ملاقات کیلئے

اسلام آباد۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکرطیبہ کی کارروائیوں کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی جو 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی ہے جیل میں ایک پُرتعیش زندگی گذار رہے ہیں ۔ ان کی رسائی انٹرنیٹ ‘ موبائیل فون تک ہے اور پاکستان کے تحفظاتی اقدامات کے باوجود جو عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے لکھوی سے کئی افراد ملاقات کیلئے آتے ہیں ۔ پاکستان کے انتہائی بدنام قیدیوں میں سے ایک نے روزنامہ بی سی سی اردو کو خبر دی کہ ذکی الرحمن لکھوی جیل میں پُرتعیش زندگی گذار رہا ہے ۔لکھوی کے علاوہ دیگر 6افراد عبدالواجد‘ مظہر اقبال ‘ حمدامین صادق ‘ شاہد جمیل ریاض ‘ جمیل احمد اور یونس انجم پر نومبر 2008ء میں ممبئی دہشت گرد حملوں کی سازش تیار کرنے کے الزام میں مقدمہ زیر دوران ہے۔ اس حملہ میں 166افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایسے سنگین الزامات کا سامنا کرنے کے باوجود لکھوی اور ان کے معاون سازشیوں کو کئی کمرے دستیاب ہیں اور ان کی رسائی جیلر کے دفتر تک ہے ۔ بی بی سی اردو کی خبر کے بموجب جیلر نے لکھوی کو ٹی وی ‘ موبائیل فونس اور انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت دے رکھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT