Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / جیمز ونس کی ڈبل سنچری ،پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی

جیمز ونس کی ڈبل سنچری ،پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی

لندن۔15 مئی(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے لئے13 ٹسٹ میچوں میں نمائندگی کرنے والے جیمز ونس نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ میچ سے 10 دن قبل ڈبل سنچری بناکر پاکستانی خیمے میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔انگلش کاؤنٹی کے میچ میں انتہائی مشکل حالات میں انہوں نے ہاشم آملہ کے ساتھ ملکر ٹاؤنٹن میں سمرسیٹ کے خلاف تاریخی اننگز کھیلی۔ ہاشم آملہ نے 107 رنز بنائے اور ونس نے ناقابل شکست 201 رنز بنائے ۔ہمپشائر جو پہلی اننگز میں231 رنز بناسکی تھی، سمرسیٹ کے506 رنز کی وجہ سے اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار تھی لیکن میچ بچانے میں کامیاب رہی۔ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 432 رنز بناکر اننگز ختم کی کہ میچ کا وقت ختم ہوگیا۔ انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے ڈربی شائر کے خلاف ڈرہم کے لئے 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنی فارم ثابت کردی ہے جبکہ میچ ڈرا رہا۔

TOPPOPULARRECENT