Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جیمس بانڈ پر ثانیہ مرزا کا پروگرام

جیمس بانڈ پر ثانیہ مرزا کا پروگرام

سونی پکس پر 22 نومبر سے بانڈ فلم فیسٹیول کا آغاز

سونی پکس پر 22 نومبر سے بانڈ فلم فیسٹیول کا آغاز
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جیمس بانڈ کی فلموں کی فیان رہی ہیں اور اب وہ سونی پکس ٹی وی چیانل پر 22 نومبر سے پیش کئے جانے والے بانڈ فلم فیسٹیول دی پکس اسکول آف بانڈنگ کے دوران دی بانڈوے ٹو اے ویمنس ہارٹ کے زیر عنوان پروگرام میں خواتین کے دلوں میں جیمس بانڈ کی حکمرانی کے تعلق سے کچھ رازوں کا افشاء کریں گی ۔ جیسا کہ ثانیہ مرزا بچپن سے جیمس بانڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں وہ ان کی فلموں کو لے کر بہت متاثر ہیں ۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ٹیوٹر پر اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ جیمس بانڈ کی فلمیں سنسنی خیز ، ولولہ انگیز اور حیرت انگیز ہوتی ہیں اور جیمس بانڈ کے رازوں سے واقف ہونے ’ پکس اسکول آف بانڈنگ ‘ میں میرے پروگرام کا مشاہدہ کیجئے۔ ثانیہ مرزا جو جیمس بانڈ کی ایک بڑی فیان ہیں نے کہا کہ میں یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ جیمس بانڈ کسی بھی خاتون سے اظہار محبت کرسکتا ہے وہ جاذب نظر اسمارٹ اور طاقتور ہے ۔ ایک عورت کو اس سے بڑھ کر اور کیا چاہئے ۔ ثانیہ نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT