Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / جیوتر ادتیہ سندھیاسے میری جان کو خطرہ :بی جے پی ایم پی پربھات جھا

جیوتر ادتیہ سندھیاسے میری جان کو خطرہ :بی جے پی ایم پی پربھات جھا

شیوپوری۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی نائب صدر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ پربھات جھا نے آج سابق مرکزی وزیر اور کانگریس ایم پی جیوتر ادتیہ سندھیا سے اپنی جان کو خطرہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے ۔ جھا نے مدھیہ پردیش کے شیوپوري ضلع میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں مسٹر سندھیا سے جان کا خطرہ ہے اور کولارس ضمنی انتخاب ہونے تک اگر ان کے ساتھ کوئی بھی انہونی ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار سندھیا ہوں گے ۔
مسٹر جھا نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ کولارس اسمبلی حلقہ کی گرام جیجودھا میں کل ایک انتخابی ریلی میں اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے سندھیا حامی اور کانگریسی کارکن سابق سرپنچ رمیش پریہار نے مسٹر سندھیا اور کانگریس کے مدھیہ پردیش انچارج دیپک باویریا کی موجودگی میں کہا تھا کہ مسٹر سندھیا علاقے میں کام کرتے ہیں، جبکہ حریف ان پر صرف الزام لگاتے ہیں، اگر مسٹر سندھیا حکم دیں تو میں پربھات جھا کی جان تک لے سکتا ہوں۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر جھا نے کہا کہ مسٹر سندھیا اور مسٹر باویریا کی موجودگی میں اس طرح کی بات کیا جانا غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کولارس الیکشن آفیسر اور انتخابی کمیشن سے بھی شکایت کی۔

TOPPOPULARRECENT