Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / جیوتیبھا پھولے کو مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا خراج

جیوتیبھا پھولے کو مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا خراج

حیدرآباد۔/11اپریل، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر لیبر مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے مہاتما پھولے کی یوم پیدائش کے موقع پر آنجہانی قائد کو خراج پیش کیا اور کہا کہ آنجہانی کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعلیمی میدان میں اصلاحات لانے پر بھی زور دیا۔ عنبر پیٹ میں منعقدہ تقریب میں بی جے پی قائد نے مزید کہا کہ آنجہانی نے پسماندہ طبقات کیلئے اہم خدمات انجام دیں جو کہ ناقابل فراموش ہیں۔ مرکزی وزیر نے جیوتیبھا پھولے کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ بی جے پی و رکن اسمبلی مسٹر جی کشن ریڈی نے بھی شرکت کی۔آنجہانی کی تقریب یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی قائدین کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خراج پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT