Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / جیولرس کی ہڑتال کو ایم سی سی آئی کی تائید

جیولرس کی ہڑتال کو ایم سی سی آئی کی تائید

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایم سی سی آئی) نے جیولرس مینو فیکچررس آف انڈیا کی ہڑتال کی بھر پور تائید کا اعلان کیا ہے ۔ حالیہ بجٹ 2016-17 میں ایک فیصد سنٹرل اکسائز عائد کرنے اور دو لاکھ سے زیادہ کی معاملت پر کسٹمرس کے پیان کارڈ کی کاپی حاصل کرنے کو لازمی بنانے کے خلاف احتجاجاً یہ ہڑتال کی جارہی ہے ۔ ایم سی سی آئی کے صدر غلام محمد نے کہا کہ جیولرس مینو فیکچرنگ دستکاری زمرہ کے تحت آتی ہے اور جیولری مینوفکچرنگ پر سی ای ڈی عائد کرنا نا انصافی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT