Tuesday , December 11 2018

جیولری شاپ کی لفٹ کی زد میں آکر ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) خیریت آباد علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں جیولری شاپ کی لفٹ کی زد میں آکر ایک 75 سالہ ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس سیف آباد کے بموجب رتن لال اگروال ساکن رام باغ عطاپور اپنی بہو کے ہمراہ آج دوپہر شیوراج لکشمی چند جیولرس سونے کی خریدی کیلئے آیا تھا اور تین بجے شاپنگ مکمل ہونے کے بعد وہ واش روم کا استعمال کرنے کیلئے گراؤنڈ فلور آنا چاہتا تھا کہ اس نے لفٹ کا سہارا لیا لیکن اتفاق کے طور پر وہ لفٹ میں پھنس گیا اور اس کے نیچے کے حصہ میں گرپڑا ۔ اس واقعہ میں رتن لال اگروال شدید زخمی ہوگیا اور اس کے سر پر گہرا زخم آیا جس کے نتیجہ میں اسے فوری طور پر سوماجی گوڑہ میں واقع ایک کارپوریٹ دواخانہ میں منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ متوفی شخص کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس سیف آباد نے جیولری شاپ کے انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں منتقل کیا اور کیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT