Wednesday , December 19 2018

جیون اور رام کمار کو کیریئر کی بہترین درجہ بندی

نئی دہلی ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ڈیوس کپ کے کھلاڑی جیون اور رام کمار رام ناتھن کو آج اے ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں نہ صرف ترقی حاصل ہوئی ہے بلکہ وہ اپنے کیریئر کے بہترین مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے ٹینس اسٹار جیون جنہوں نے گابن میں منعقدہ ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اس کی بدولت انہیں 293 واں مقام حاصل ہوا ہے جوکہ درجہ بندی میں ان کیلئے دو مقامات کی ترقی ہے۔ دریں اثناء رام کمار پہلی مرتبہ اپنے کیریئر میں سرفہرست 300 کھلاڑیوں میں شامل ہوئے ہیں اور اب ان کا 298 واں مقام ہیں۔ علاوہ ازیں سمدیو دیورمن 143 اور یو کی بھامبری 151 ویں مقام پر بدستور فائز ہیں۔

TOPPOPULARRECENT