Monday , February 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جیون ریڈی کا بیان جھوٹ کا پلندہ

جیون ریڈی کا بیان جھوٹ کا پلندہ

کریم نگر میں سنٹرل لائبریری چیرمین اے رویندر ریڈی کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ایس آر ایس پی نے 14 ٹی ایم سی پانی مڈمائیر کو منتقل نہیں کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے جیون ریڈی جو بیان دیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہے ۔ گرندھالیہ چیرمین اے رویندر ریڈی نے کہا متحدہ میدک ضلع سنگور پراجکٹ سے نظام ساگر کے ذریعہ ایس آر ایس پی میں پانی چھوڑا ہے ۔ وہاں سے کاکتیہ کنال کے ذریعہ مڈمانیر میں پانی لایا جاچکا ۔ اس میں سے کچھ پانی تالابوں میں چھوڑا جاچکا ہے اور کہا کہ میشن بھگیرتا کا عنقریب افتتاح ہوجائے گا ۔ چنانچہ تب تک کے لیے کچھ پانی چھوڑا جاچکا ہے ۔ اس کے بعد ضرورت کے مطابق پوری مقدار میں پانی تالابوں کنالوں میں بھی چھوڑ کر پھر بھر دیا جائے گا جب کہ جیون ریڈی عوام کو بہکا رہے ہیں حکومت کو بدنام کرنے کے لیے گمراہ کن جھوٹے بیانات دے رہے ہیں ۔ جیون ریڈی حکومت کی بدنامی کے لیے منصوبہ بند طریقہ سے تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ان کی حکومت کبھی بھی کسانوں کی فلاح و بہبود کی کوئی ایک اسکیم کی بھی شروعات نہیں کی ہے اور کے سی آر حکومت کسانوں کے لیے عوام کے بہتری کے لیے مختلف قسم کے مثالی قابل تقلید اسکیمات روبہ عمل لا رہی ہے ۔ اور کہا کہ کسانوں کی دونوں فصلوں کے لیے پانی فراہم کیا جارہا ہے جن سے پداپلی رام گنڈم مستقر کے ایک لاکھ ایکڑ اراضی میں سیراب کیا جارہا ہے کاشت کاری کے آخری سرے تک پانی چھوڑا جاچکا ۔ کریم نگر رام گنڈم اور دیگر میں جیون ریڈی سستی شہرت کے لیے نچلی سطح سے سیاست کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT