Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جیون ریڈی کو ریاستی صدر کانگریس پارٹی مقرر کرنے کا مطالبہ

جیون ریڈی کو ریاستی صدر کانگریس پارٹی مقرر کرنے کا مطالبہ

کوہیر 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب اشرف علی کو آپشن ممبر کو ہیر منڈل نے آج کوہیر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر جیون ریڈی تلنگانہ ریاست کے حرکیاتی قائد و رکن اسمبلی اسمبلی جگتیال کو صدر تلنگانہ کانگریس پارٹی صدر مقرر کرنے کا صدر کانگریس پارٹی سونیا گاندھی نائب صدر راہول گاندھی انچارج ڈگ وجئے سنگھ سے مطالبہ کی

کوہیر 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب اشرف علی کو آپشن ممبر کو ہیر منڈل نے آج کوہیر میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر جیون ریڈی تلنگانہ ریاست کے حرکیاتی قائد و رکن اسمبلی اسمبلی جگتیال کو صدر تلنگانہ کانگریس پارٹی صدر مقرر کرنے کا صدر کانگریس پارٹی سونیا گاندھی نائب صدر راہول گاندھی انچارج ڈگ وجئے سنگھ سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نلگنڈہ سے اتم کمار ریڈی پارٹی صدر اور قائد اپوزیشن جانا ریڈی دونوں کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہی ہے دیگر اضلاع کے ساتھ یہ نا انصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی سینئر قائد رکن اسمبلی ظہیر آباد کو اپوزیشن قائم مقرر کریں ۔ انہو ںنے کہا کہ جانا ریڈی اپوزیشن رول ادا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ جانا ریڈی حکومت کے تئیں نرم رویہ پر کانگریس پارٹی میں شکوک شبہات پائے جارہے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ گیتا ریڈی اپوزیشن میں بیٹھ کر حکومت کی نفس پکڑ سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT