Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جیویلرس کی ہڑتال جاری ، کاریگروں کو مشکلات

جیویلرس کی ہڑتال جاری ، کاریگروں کو مشکلات

نئی دہلی ۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) طلائی زیورات پر ایک فیصد اکسائیز ڈیوٹی کے خلاف صرافہ تاجرین کی ہڑتال مسلسل جاری ہے حالانکہ اس صنعت کو بیحد نقصانات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں بشمول دہلی ، ممبئی اور کولکتہ میں جیویلری شاپ مالکین نے آج 35 ویں دن بھی اپنی دوکانات بند رکھی ۔ نائب صدر آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن سریندر کمار جین نے کہا کہ ہڑتال کے باعث تاجرین کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ شعبہ سے وابستہ کاریگروں کو بھوک کے لالے پڑ گئے ہیں۔ اس دوران جیویلری مینوفیکچررس توقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے بجٹ تجویز واپس لینے کا مطالبہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT