Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جیو فون کی پری بکنگ معطل

جیو فون کی پری بکنگ معطل

نئی دہلی ۔ /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ریلائینس جیو نے 4جی  مفت فون کیلئے جاری انتظار کے دوران پری بکنگ معطل کردی ہے کیونکہ ابتداء ہی میں گنجائش سے زیادہ بکنگ ریکارڈ کی گئی ۔ یہ فون توقع ہے کہ ستمبر میں صارفین کو دیئے جائیں گے ۔ ریلائینس جیو کی ویب سائیٹ پر یہ پیام دیا گیا ہے کہ لاکھوں افراد نے جیو فون کی بکنگ کرالی ہے لہذا مزید بکنگ بحال ہونے پر آپ کو مطلع کیا جائے گا ۔ کمپنی کے عہدیدار نے کہا کہ غیرمعمولی عوامی ردعمل کے بعد پری بکنگ معطل کی گئی ہے ۔ جیو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ملک بھر میں تمام جیو اسٹورس اور ریٹیلرس پر بھی پری بکنگ بند کردی گئی ہے یا نہیں ۔ جیو نے /24 اگست کو پری بکنگ کا500 روپئے کی قابل واپسی ادائیگی پر آغاز کیا اور مابقی 1000 روپئے فون کی سربراہی پر دیئے جانے ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT