Sunday , July 22 2018
Home / سیاسیات / جیٹلی راجیہ سبھا کے دوبارہ قائد ایوان مقرر

جیٹلی راجیہ سبھا کے دوبارہ قائد ایوان مقرر

نئی دہلی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کیلئے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد وزیر فینانس ارون جیٹلی کو دوبارہ قائد ایوان مقرر کیا گیا ہے۔ 65 سالہ جیٹلی کی میعاد گزشتہ روز ختم ہوگئی تھی۔ اترپردیش سے ایوان بالا کے لئے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اُنھیں دوبارہ قائد ایوان مقرر کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے چیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایوان کی کارروائی کے آغاز پر کہاکہ اُنھیں وزیر پارلیمانی اُمور اننت کمار کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے جیٹلی کو راجیہ سبھا کیلئے قائد ایوان مقرر کیا ہے۔ 58 کے منجملہ 41 نومنتخب ارکان کو حلف دلایا گیا لیکن یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ جیٹلی آج حلف نہیں لے سکے۔ نائیڈو نے کہاکہ جیٹلی جو اس ایوان کے لیڈر ہیں اور گزشتہ روز ان کی میعاد ختم ہوچکی تھی، اُنھیں جون 2014 ء میں راجیہ سبھا کا قائد ایوان مقرر کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی لوک سبھا میں قائد ایوان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT