Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / جیٹلی پر پیر کو جج کے اجلاس پر جرح

جیٹلی پر پیر کو جج کے اجلاس پر جرح

نئی دہلی 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال اور اس پارٹی کے دیگر پانچ قائدین کے خلاف مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی طرف سے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمہ میں ان (جیٹلی) پر جاری جرح کو جوائنٹ رجسٹرار کے اجلاس سے کسی عدالت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس منموہن نے اس نظریہ کا اظہار کیاکہ بشمول رواں مقدمہ کسی بھی مقدمہ کی عاجلانہ، پابند وقت اور منصفانہ و غیر جانبدارانہ انداز میں سماعت کی جانی چاہئے۔ وزیر فینانس پر ہائی کورٹ کے ایک جج کی طرف سے جرح کی جانی چاہئے۔ انھوں نے مزید کہاکہ جیٹلی 12 فروری کو جرح کے لئے جوائنٹ رجسٹرار کی طرف سے کجریوال کو دی گئی ہدایت پر مبنی احکام بے اثر ہوگئے ہیں کیوں کہ مرکزی وزیر سے کئے جانے والے سوالات کی اہمیت اور تاریخ کے بارے میں اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی۔
عدالت نے 12 فروری کو جسٹس راجیو سہائے اینڈ لاء کے اجلاس پر آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT