Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / جیٹلی کا دورۂ سنگاپور ،سرمایہ کاروں سے ملاقات کاپروگرام

جیٹلی کا دورۂ سنگاپور ،سرمایہ کاروں سے ملاقات کاپروگرام

نئی دہلی ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی آج رات دو روزہ سرکاری دورۂ سنگاپور کے لئے روانہ ہورہے ہیں ، جس کے دوران وہ بیرونی فنڈ منیجرس اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر موصوف کی وزیراعظم سنگاپور لی سین لونگ سے ملاقات کا پروگرام بھی ہے ۔ 15 نومبر کو جیٹلی سنگاپور ایکسپو کا دورہ کرتے ہوئے سنگاپور فن ٹیک فیسٹول میں کلیدی خطبہ دیں گے ، جو عالمی ایونٹ ہے جہاں زائد از دس ہزار شرکاء موجود رہتے ہیں ۔ اگلے روز جیٹلی مورگن اسٹانلی کی 16و یں سالانہ ایشیاء پیسفیک سمٹ میں بھی کلیدی خطبہ دیں گے اور اس کا موضوع ہندوستان میں معاشی اصلاحات اور آنے والے برسوں کے لئے شرح ترقی ہوگا ۔ اس سمٹ کے تحت جیٹلی مورگن اسٹانلی کے سینئر مینجمنٹ سے ملاقات کریں گے اور سینئر فنڈس منیجر کے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ، جہاں وزارت فینانس کے بیان کے مطابق کلیدی اقتصادی اداروں کے سرمایہ کار بھی شریک ہوں گے ۔ وزیر فینانس جیٹلی سنگاپور کے نائب وزیراعظم تھرمن شان موگارتنم سے بھی ملاقات کریں گے اور اس میٹنگ میں باہمی مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا ۔ وہ اپنے سنگاپوری ہم منصب ہینگ سوئی کیت کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر مسائل پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے ۔ اس دورہ میں جیٹلی سنگاپور ساورین ویلتھ فنڈ اور دیگر اداروں کے چیف ایکزیکٹیوز کے ساتھ میٹنگس بھی منعقد کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT