Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / جیٹلی کو بے قصور قرار دینے پر بی جے پی کی عآپ کی مذمت

جیٹلی کو بے قصور قرار دینے پر بی جے پی کی عآپ کی مذمت

نئی دہلی ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو ڈی ڈی سی اے اسکام میں بے قصور قرار دینے پر بی جے پی کی مذمت کی ہے حالانکہ مقدمہ کی سی بی آئی تحقیقات جاری ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جیٹلی کو ڈی ڈی سی اے میں بے قاعدگیوں کے الزام سے بری کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے دوران ہی کسی کو بے قصور قرار دینا غلط ہے۔

TOPPOPULARRECENT