Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / جیٹلی کی جلد صحتیابی کیلئے راہول کی خواہش

جیٹلی کی جلد صحتیابی کیلئے راہول کی خواہش

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر راہول گاندھی مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جیٹلی گردہ کے عارضہ سے متاثر ہونے کے بعد زیرعلاج ہیں۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’جیٹلی جی! مجھے یہ سننے کے بعد واقعی سخت افسوس ہوا ہے۔ میں آپ کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے دعا کرتا ہوں‘‘۔ 65 سالہ جیٹلی نے جو پیر سے دفتر نہیں گئے ہیں اور حتیٰ کہ راجیہ سبھا کیلئے دوبارہ انتخاب کے بعد رکنیت کا حلف بھی نہیں لے سکے ہیں۔ گذشتہ روز ٹوئیٹر پر اپنی علالت کے بارے میں لکھا تھا۔ جیٹلی نے لکھا تھا کہ ’’گردہ سے متعلق عارضہ پر میرا علاج کیا جارہا ہے۔ میں کسی انفکشن سے متاثر ہوا ہوں۔ چنانچہ اب میں گھر پر ہی محفوط ماحول سے کام کررہا ہوں۔
میرا علاج کرنے والے ڈاکٹرس مستقبل کے علاج کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT