Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / جیٹلی گجرات جاوڈیکر کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نگران

جیٹلی گجرات جاوڈیکر کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نگران

نئی دہلی 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزرا ارون جیٹلی اور پرکاش جاوڈیکر کو آج بی جے پی نے گجرات اور کرناٹک اسمبلی انتخابات کے انچارچ نامزد کیا ہے ۔ بی جے پی سربراہ امیت شاہ ن مرکزی وزرا نریندر سنگھ تومر ‘ نرملا سیتارمن ‘ جتیندر سنگھ اور پی پی چودھری کو گجرات انتخابات کے شریک انچارچ بھی نامزد کیا ہے ۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل کو کرناٹک میں شریک انچارچ بنایا گیا ہے ۔ یہاں آئندہ سال کے اوائل میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ مرکزی وزیر تھاور چند گہلوٹ کو ہماچل پردیش انتخابات کا انچارچ بنایا گیا ہے جہاں جاریہ سال کے اواخر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ جیٹلی اور جاوڈیکر پہلے بھی انتخابات کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں جبکہ گہلوٹ کو بھی تنظیمی امور کا خاصار تجربہ ہے ۔ ہماچل پردیش اور گجرات میں جہاں اسمبلی انتخابات نومبر اور ڈسمبر 2012 میں منعقد ہوئے تھے نتائج کا 20 ڈسمبر 2012 کو اعلان کیا گیا تھا ۔ کرناٹے میں گذشتہ اسمبلی انتخابات مئی 2013 میں منعقد ہوئے تھے ۔ بی جے پی کا ان تینوں ہی ریاستوں میں راست کانگریس سے مقابلہ ہے جبکہ بی جے پی کو گجرات میں اقتدار حاصل ہے ۔ کانگریس کو کرناٹک اور ہماچل پردیش میں اقتدار حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT