Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / جیٹ ایرویز کے پائلیٹس کی تنخواہو ں میں کٹوتی

جیٹ ایرویز کے پائلیٹس کی تنخواہو ں میں کٹوتی

نئی دہلی ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی دوسری بڑی ایرلائنس کمپنی جیٹ ایرویز نے جونیر رینک کے پائلیٹس کو حکم دیا ہیکہ ادائیگی میں 30 تا 35 فیصدکٹوتی کیلئے رضامند ہوجائے یا پھر ملازمت ترک کردیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جیٹ ایرویز نے مصارف میں کمی لانے کے مقصد سے پائلیٹس کی تنخواہوں اور اسٹیفنڈ میں بھاری کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ سے تقریباً 400 پائلیٹس پر اثر پڑے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ خلیجی علاقہ میں جاری بحران کی وجہ سے بھی جیٹ ایرویز پر کافی اثر پڑا۔ ہندوستان میں بڑی خانگی ایرویز کمپنیوں میںجیٹ ایرویز دوسرے نمبر پر ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہی شہری ہوابازی کی سرحد میں اس کمپنی کو کم لاگتی فضائی کمپنیوں سے مسابقت کاسامنا ہے۔ انٹرگلوب ایویشین کی انڈیگو اور اسپائس جیٹ کی سرگرمیں میں اضافہ کے سبب جیٹ ایرلائنس پر دباؤ میں اضافہ ہورہاہے۔

TOPPOPULARRECENT