Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / جیٹ ایرویز کے پانچ طیاروں میں بم کی دھمکی، دہلی ایرپورٹ پر سراسمیگی

جیٹ ایرویز کے پانچ طیاروں میں بم کی دھمکی، دہلی ایرپورٹ پر سراسمیگی

نئی دہلی ۔ 22 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بروسیلز میں آج بم دھماکوں کے اندرون چند گھنٹے جیٹ ایرویز کال سنٹر کو پانچ طیاروں میں بم رکھنے کی دھمکی موصول ہوئی ، اس کے ساتھ ہی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر مسافرین میں دہشت پھیل گئی۔ جس وقت یہ ٹیلیفون کال موصول ہوا تب تک تین طیارے پرواز کرچکے تھے۔ چوتھا طیارہ جو چینائی جانے والا تھا ، اس کا رخ ناگپور کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایک اور طیارہ جو چینائی پرواز کیلئے تیار تھا، اسے روک لیا گیا اور سیکوریٹی ایجنسیوں نے تلاشی لی۔ ان تمام طیاروں کی متعلقہ ایرپورٹس پر روک کر جامع تلاشی لی گئی، آخر کار یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔جیٹ ایرویز نے مسافرین کو مشکلات پیش آنے پر معذرت خواہی کی ہے اور کہا کہ سیکوریٹی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جو طیارے پہلے ہی پرواز کرچکے تھے وہ اپنی منزل گورکھپور ، چندی گڑھ اور دہرہ دون بحفاظت پہنچ گئے۔ دہلی تا چینائی پرواز کا رخ ناگپور موڑ دیا گیا ۔ اس میں 154 مسافرین بشمول بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT