Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / جیکب اورم خاتون ٹیم کے بولنگ کوچ

جیکب اورم خاتون ٹیم کے بولنگ کوچ

ہیملٹن ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر جیکب اورم کو نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔جیکب اورم 18 ماہ تک یہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ جیکب اوورم اس سے قبل بھی ویمنس ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے بہت سے کرکٹرز کی کوچنگ کی ہے۔اورم نے کہا کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، ٹیم میں بے انتہا صلاحیت موجود ہے، میں خاص طور پر بولروں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں منصوبہ بنارہا ہوں۔واضح رہے کہ جیکب اورم نے نیوزی لینڈکی جانب سے 160 ونڈے میں 173 وکٹیں اور 2434 رنز بنا ئے ہیں جبکہ33 ٹسٹ میچز میں 60 وکٹیں اور 1780 رنزاور 36 ٹوئنٹی20 مقابلوں میں 19 وکٹوں کے علاوہ 474 رنزبھی بنا چکے ہیں۔

اسٹارک کرئیر میں بہترین مقام پر پہنچ گئے
دبئی ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن ٹسٹ میں فتح گر کارکردگی کا انعام اگلے ہی دن مل گیا۔ وہ عالمی درجہ بندی میں اب تک کے بہترین مقام پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی نے تازہ ٹسٹ درجہ بندی جاری کردی ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اسٹارک پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے علاوہ مارش برادران نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ا نہوں نے ڈربن ٹسٹ میں نو وکٹ لیے تھے۔ فہرست کے مطابق بیٹسمینوں میں سب سے اوپر آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT