Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / جیک بال بھی زخمی انگلش کھلاڑیوں میں شامل

جیک بال بھی زخمی انگلش کھلاڑیوں میں شامل

ایڈیلیڈ۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشز سیریز کے آغاز سے قبل ہی انگلش ٹیم کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں فاسٹ بولر جیک بال کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ جیک بال کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف چار روزہ میچ کے دوران ٹخنے کی تکلیف میں مبتلاء ہوگئے۔رواں وارم اپ میچ کے دوسرے دن جیک بال اپنے چوتھے اوور کے دوران ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ جیک بال کی تکلیف سنگین نوعیت کی ہے یا نہیں لیکن وارم اپ میچ کے باقی دنوں میںان کی شرکت مشکوک نظر آتی ہے، انہوں نے پانچ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔اس سے قبل فاسٹ بولر اسٹیون فن اور آل راؤنڈر معین علی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT